غیر ملکی دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ

جمعہ 23 فروری 2018 16:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) غیر ملکی دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پاک فوج نے انہیں بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن کا دورہ کرنے والوں میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، ترکی اور انڈونیشیاء کے دفاعی اتاشی شامل تھے۔ غیر ملکی اتاشیوں کو بھارتی فوج کی بربریت پر بریفنگ دی گئی اور ان کی متاثرین سے ملاقاتیں بھی کرائی گئیں۔ اتاشیوں نے متاثرین سے مشکلات دریافت کیں۔ غیر ملکی دفاعی اتاشیوں کو پاک فوج کے آزاد کشمیر میں ریلیف کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں