راولپنڈی چیمبرکے زیر اہتمام فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس آئندہ ماہ ہو گی

پاکستان میںانفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کا تجارتی حجم 3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اتوار 22 جولائی 2018 16:00

ْ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اگست میں منعقد ہو گی ،کانفرنس میں ماہرین مالیاتی اداروں ، ای بنکاری اور کارپوریٹ اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال اور جدت پسندی کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ۔ترجمان آر سی سی آئی نے اے پی پی کو بتایاکہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے نامور آئی ٹی ماہرین اور کارپوریٹ کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

ترجمان نے مزید بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس گذشتہ روز ہوا جس میں صدرچیمبرزاہد لطیف خان کے علاوہ نائب صدر خالد فاروق قاضی، ایم ڈی پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سید علی عباس حسنی،چیئرمین کمیٹی راجہ عمر اقبال ،وائس چیئرمین کمیٹی عزیز احمد خان شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آر سی سی آئی زاہد لطیف خان نے کہا کہ سا فٹ وئیر کی ایکسپورٹ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور یہ شعبہ اب ایک صنعت اختیار کر گیا ہے، پاکستان میںآئی ٹی کی صنعت کا حجم 3 ارب ڈالر کے قریب ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت آئی ٹی کمپنیوں کو مراعات دے ایم ڈی پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سید علی عباس حسنی نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بھر پور توجہ نہیں دی گئی یہ ایک اہم شعبہ ہے جسے ترقی دے کر بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس تیزی کے ساتھ ابھر رہا ہے ہمیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں