عید کے موقع پر صفائی کا خصوصی انتظام یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 21 اگست 2018 22:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کینٹ، سٹی، صدر اورعلا قہ مجسٹریٹس نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی مہم میں شہریوں کو شامل کرنے کے لئے شہر بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ) زا ہد خان کی سربراہی میں ڈ ھو ک کھبہ میں ایک آ گاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کوخصوصی طور پرعیدکے دنوں میں جانوروں کی الائشوں کے ذریعے پھیلنے والی گندگی سے نجات دلانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہی دینا ہے اور انہیں اس بات کا احساس دلانا ہے کہ ان کے بھرپور تعاون کے بغیر یہ مہم کا میا ب نہیں ہو سکتی۔

بطو ر ذ مہ دار شہر ی یہ ہر شخص کی اخلا قی ذ مہ دا ری ہے کہ وہ نہ صر ف خو د اپنے ما حول کو صا ف ستھر ا ر کھے بلکہ دوسروں کو بھی اس کی تر غیب دیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ہدا یت کی گئی ہے کہ عید کے مو قع پر صفائی کا خصو صی انتظام یقینی بنایا جا ئے اور شہر میں کہیں بھی قر با نی کے جا نوروں کی آ لا ئشوں کے گلنے سڑنے کا مو قع نہ دیا جائے۔

نیز ٹول فری نمبر پر کال کر کے البرآک کے خصوصی طور پر تیار کردہ تھیلے شہر یوں کو گھر پہنچا نے کی سہو لت بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ البراک کی طر ف سی3000 سینیٹری ورکز عید کے دوران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور ایسی تنگ گلیاں جہاں گاڑیاں نہیں جا سکتیں وہاں د ستی ریڑھیاں استعمال کی جائیں گی۔اس سلسلے میںمجسٹر یٹ عظیم اعوان کی قیا دت میں بنی چو ک سے اصغر مال تک ایک آگاہی واک کااہتمام کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، علا قہ معز ز ین اور عوام الناس کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

اس مو قع پر شہر یوں میں راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کی جانب سے خصو صی تیا ر کر دہ تھیلے بھی لو گوں میںتقسیم کئے گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق کل 1800 تھیلے جن میںایک قسم چھوٹے جا نوروں کے لئے 20-22 کلو اور دو سرے 50کلو کے ہیں ، لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں