عید الاضحی کاسیکورٹی پلان‘ تین ہزار افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ترجمان پولیس

منگل 21 اگست 2018 22:40

ْ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) راولپنڈی پولیس نے عید الاضحی کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق پولیس کے تقریبا 3000 افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق عید کی نماز کے دوران تمام مساجد، امام بارگاہوں، کھلے مقامات اور عید گاہوں پر پولیس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی کے تمام پارکس، تفریح گاہوں اور مویشی منڈیوں پر بھی پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں،عیدالاضحی کے دوران ضلعی سطح پر خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو تمام اطلاعات کی برقت فراہمی یقینی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں