دین اسلام پر خلوص نیت سے عمل سے ہی مصائب کاسامنا کیا جا سکتا ہے ، نثار خان

اپنی اصلاح و اجتماعی فلاح کا طرز عمل ہی بہترین سیاست ہے، خا کسار رہنما

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن نے کہاہے کہ بیرونی دشمنوں کے عزائم کو ناکام کرنے ، اندرون ملک مصائب و مشکلات نیز پریشانیوں کا کامیابی سے سامنا کرنے کے لیے اہل وطن دین اسلام پر خلو ص نیت سے عمل کریں- انہوں نے کہاکہ قومی مقاصد کے حصول کے لیے سب سے پہلے اپنی اصلاح پر توجہ دینے اور پھر اجتماعی فلاح کا طرز عمل بہتریںسیاست کے طور پر اپنایاجائی-وہ راولپنڈی میں ڈھوک کھبہ میں اصلاح احوال وقومی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایک تقر یب سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام معروف سماجی کارکن خاکسار اللہ بخش ملک نے کیا تھا -اس موقع پر علاقہ کے معزز شہریوں کے علاوہ سالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد، ا ختر قریشی ، خالد محمود ، فیصل رشید،مسعود کیانی ، قاضی قدوس، صلاح الدین زبیری و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے -نثار خان نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جس کے حصول کی جدو جہدمیں مسلمانوں نے جان و مال کی بے پناہ قربانیاں دیںتاکہ وہ آزادملک میں اسلامی و فلاحی مملکت قائم کرسکیںاور متحد و یک جان ہوکر اپنی فلاح و بہبود کے لیے تعمیر و ترقی کی منزلیں طے کرسکیں -اس موقع پر خاکسا قاضی قدوس، ثناء اللہ اختر ،اللہ بخش ملک اور سعید اللہ نے بھی خطاب کیا -انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہمارا ملک مشکل مرحلوں اور منزلوں سے اتحادو یکجہتی ہی کی بنیاد پر کامیابی سے گزرا ہے اور تمام محب الوطن عناصرکافرض ہے کہ وہ قومی مقاصد کے حصول کے لیے اتحاد عمل کامظاہرہ کریں، دوسروں پر بے جا تنقید کو ترک کریں اورانتقامی سیاست سے گریز کیا جائی-انہوں نے کہاکہ قوم کو یک جان بنانے کے لیے اصحاب علم و دانش کو موثرکرداراداکرناچاہیے اورملک میں مایوسی پھیلانے یا تعصبات کوہوادینے کے بجائے اسلامی اخوت و بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں