ٹریفک پولیس شدید برف باری کے دوران مری میں ہزاروں سیاحوں کی مدد میں کوشاں رہی

ٹریفک پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے شدید برف باری میں سردی کی پرواہ کئے بغیر مسلسل48گھنٹے سڑکوں پر موجود رہ کرسیاحوں کی معاونت کی

منگل 22 جنوری 2019 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ٹریفک پولیس نے شدید برف باری کے دوران مری میں ہزاروں سیاحوں کی مدد کرتے ہوئے انہیںمنزل مقصود تک پہنچایا سڑکوں پر شدید برف باری کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے باوجود ٹریفک پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے شدید برف باری میں سردی کی پرواہ کئے بغیر مسلسل48گھنٹے سڑکوں پر موجود رہ کرسیاحوں کی معاونت کی ٹریفک پولیس نے مری میں برف باری کے دوران ٹریفک اور سیاحو ں کی مدد کے لئے خصوصی اقدامات کئے حالیہ برف باری کے دوران اب تک مری میں تقریباًً 2فٹ سے زائد برف پڑی چکی ہے جبکہ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہزاروں سیاحوں نے مری کا رخ کیا اس موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے بہترین ٹریفک انتظامات دیکھنے میں آئے سیاحوں کی مدد کے لئے ٹریفک پولیس کے سنو بائیکس اور محکمہ ہائی وے کی ہیوی مشینری مری کی شاہراہوں پر مین تمام پوائنٹس پر موجود رہی اور اپنی خدمات کی بدولت سیاحوں کو ریلیف فراہم کیا جس کی وجہ سے شدید برف باری میں بھی مری آنے والے سیاحوں کو مکمل ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا گیا اس موقع پر ٹریفک پولیس مری کی تمام گاڑیوں میں سیاحوں کے لئے ٹوچین ، خشک میوہ جات کے پیکٹس اور پانی کی بوتلیں بھی رکھی گئی تھیںجو بوقت ضرورت سیاحوں کو فراہم کی گئیں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس نے سینکڑوں سیاحوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے مختلف سروسز فراہم کیں جن میں سیاحوں کی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے دھکے لگائے،بہت زیادہ سردی ہونے کی وجہ سیاحوں کی گاڑیوں میں بیٹری کم زور اور سٹارٹنگ پرابلم ہونے پر گاڑیوں کو سٹارٹ کرنے میں مدد فراہم کی اسی طرح ٹائر پنکچر ہونے پر ٹائر تبدیلی میں مدد فراہم کی ٹائروں پر ٹو چین نہ ہونے اور پریشانی کا سامنا ہونے پربھی سیاحوں کی مد د کی اس کے علاوہ سیاحوں کی معاونت کے لئے ٹریفک پولیس مری کی ہیلپ لائن 051.9269200پر خصوصی سکواڈ تعینات رہا جس پر سینکڑوں سیاحوں نے فون کالز کر کے ٹریفک پولیس کی خدمات حاصل کیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں