سعودی ولی عہد کے دور ہ پاکستان سے قبل ضلع راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پولیس کی تمام موبائل گاڑیاں گشت کیلئے آؤٹ، ہر تھانہ کی سطح پر5،5 اضافی پکٹس قائم، چیکنگ سخت تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی ،تمام اہم عمارات اور پوائنٹس پر ایلیٹ فورس تعینات

جمعرات 14 فروری 2019 23:23

سعودی ولی عہد کے دور ہ پاکستان سے قبل ضلع راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اور شاہی خاندان کے دورہ پاکستان سے قبل ضلع راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی پولیس کی تمام موبائل گاڑیاں گشت کے لئے آؤٹ کر دی گئی ہیں ہر تھانہ کی سطح پر5،5 اضافی پکٹس قائم کر کے چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے ساتھ شہر کی تمام اہم عمارات اور پوائنٹس پر ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے شہر میں ایلیٹ فورس اور تمام افسران کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اس مقصد کے لئے گزشتہ رات 9 بجے سے لے کر 11 بجے تک شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیاگیا پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں بے نظیربھٹو ایئرپورٹ کی قریبی آبادیوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہ خالد کالونی، ڈھوک للیال اورکرال چوک سمیت گردو نواح کے علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن شروع کیاجو رات گئے تک جاری رہاآپریشن میں تھانہ ائرپورٹ سمیت مختلف تھانوں کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا پولیس نے سیکورٹی کے تناظر میں سرچ آپریشنز میں اضافہ کردیا، تمام ہوٹلوں، سرائے، گیسٹ ہاؤسز، اور بس اڈوں کو چیک کرنے کے ساتھ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو خصوصی طور پر چیک کر کے ان کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں