ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے بھاری جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ
اتوار 19 مئی 2019 17:30
(جاری ہے)
روڈ سیفٹی ماہرین نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے حکومت کو سخت قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین خصوصاً پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے چاہیئں ۔
ماہرین نے کہاکہ اس سے جہاں شہری علاقوں میں قوانین کی خلاف ورزیوں کے سبب ٹریفک کا بے ہنگم رش کم کرنے میں مدد ملے گی وہیں حادثات کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی ۔شہریوں نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے مریضوں کی منتقلی میں مصروف ایمبولینسیں بھی رش میں پھنسی نظر آتی ہیں جس کے لیے حکام کو سنجیدگی سے غو ر کرنا ہو گا ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 1143,223 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کی ہے جن میں 39,133 ڈیزل گاڑیاں ، 33,861 سی این جی گاڑیاں جبکہ 1072,268 پٹرول گاڑیاں شامل ہیں ۔ایکسائز ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے مالی سال 2017-18. میں مجموعی طور پر 119,873 پٹرول وہیکلز بشمول 104,102 موٹر سائیکلز ،5808 کاروں ،19سی این جی اور 1111 ڈیزل و دیگر اقسام کی گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا۔ایسی صورتحال میں ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی بھی ٹریفک روانی میں بڑی رکاوٹ کا سبب بن جاتی ہے تاھم متعلقہ حکام کی جانب سے مکمل نفاذ قانون کی بدولت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں خاطر خواہ کمی کی جا سکتی ہے ۔اس ضمن میں شہریوں نے سرکاری خبر رساں ادارے کے توسط سے مطالبہ کیاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا خودکار نظام اپنایاجائے اور جرمانوں کی شرح میں بھی اضافہ کیاجائے ۔شہریوں نے مزید کہاکہ ٹریفک روانی کے لیے مزیدشاہراہوں کی تعمیر اور موجودہ سڑکوں کی مرمت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔اسی طرح پیدل چلنے والوں کی سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایاجائے اور پیدل گذرگاہوں کے سگنلز کی پاسداری کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے متعلقہ اداروں کو آگہی مہمات بھی شروع کرنی چاہیئں ۔ٹریفک روانی میں دوسری بڑی رکاوٹ تجاوزات ہیں جن کے خاتمے کے لیے شہر و کینٹ ایریاز میں مستقل بنیادوں پر آپریشن بھی ضروری ہے جبکہ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیے شہر میں پارکنگ پلازے بنائے جائیں ۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی، جنرل سید عاصم منیر
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع ..
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر ای کامرس سیمینار
اسلام آباد پولیس وفد کا تھانہ بنی کا دورہ، ایس ایچ اوتھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس ..
راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کا الزام ثابت
راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان ..
راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کااختتام پذیر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار