راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 16 جون 2019 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی115گرام چرس،80لیٹر شراب،4 پستول30بور معہ51روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے اکرام سے 115گرام چرس،تھانہ صدر پولیس نے احتشام سے 10لیٹر شراب ، سعید سی10لیٹر شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے جمال سے 05لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زبیر سے 10لیٹر شراب،عرفان سے 20لیٹر شراب ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عمان سے 20لیٹر شراب ،تھانہ سٹی پولیس نے اسامہ سے 05 لیٹر شراب ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے راشد سے 01عدد پستول 30بورمعہ 40روند، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے علی سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند،تھانہ جاتلی پولیس نے شاہد سی01عدد پستول 30بور معہ 03روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وقار سی01عدد پستول 30بور معہ05روندبرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں