راولپنڈی کینٹ کی ناکارہ سٹریٹ لائٹس سے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوگیا

اتوار 25 اگست 2019 17:15

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) راولپنڈی کینٹ کے علاقے گوالمنڈی احاطہ کرم الٰہی سے ملحقہ سڑک کی ناکارہ سٹریٹ لائٹس ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافے کا سبب بن گئیں ۔

(جاری ہے)

سرشام ہی علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ، لائٹس نہ ہونے کے باعث متعدد ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں ،موجودہ حالات کے پیش نظر سٹریٹس لائٹس کا ٹھیک ہو نا ناگزیرہے ،شہریوں کا کہنا تھا کچھ ہی روز بعد محرم الحرام کا مہینہ شروع ہو جائے گا اور اس سڑک سے مین جلوس گزرتا ہے تاہم سٹریٹ لائٹس کا اگر یہی حال رہا تو خدا نخواستہ کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے ۔

شہریوں نے بتایاکہ اسلم مارکیٹ ،خیابان میراں بخش ،ڈھوک سیداں سمیت دیگر علاقوں میں بھی سٹریٹ لائٹس کی خرابی کے باعث صورتحال گھمبیر ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں