ترکی کے صحافیوں کے وفد کو مقبوضہ کشمیر سمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا

صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بیان

پیر 16 ستمبر 2019 23:28

ترکی کے صحافیوں کے وفد کو مقبوضہ کشمیر سمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) ترجمان پاک نے کہا ہے کہ ترکی کے صحافیوں کے وفد کو مقبوضہ کشمیر سمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکی کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر آفس کا دورہ کیا، ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں محاصرے ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور وادی کی تشویشناک صورتحال کیعلاقائی امن کے لیے مضمرات پر بریفنگ دی گئی۔

ترک صحافیوں کے وفد کو فروری کے پاک بھارت تنازع، ورکنگ باونڈری و لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، تاکہ بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں کے شکار مقامی افراد اور متاثرین سے بات چیت کی جاسکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں