محرم الحرام کی فول پروف سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے تمام ایس ایچ اوزکو سی سی ٹو سرٹیفکیٹ اور گزٹیڈ آفیسرز کو تعریفی اسناد دی گئیں

سی پی او نے راولپنڈی میں قابل رشک امن اور کرائم کنٹرول کرنے کا کریڈٹ پنڈی پولیس کے تمام اہلکاروں اور آفیسرز کو دے دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) محرم الحرام کی فول پروف سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے تمام ایس ایچ اوزکو سی سی ٹو سرٹیفکیٹ اور گزٹیڈ آفیسرز کو تعریفی اسناد دی گئیں،سی پی او نے راولپنڈی میں قابل رشک امن اور کرائم کنٹرول کرنے کا کریڈٹ پنڈی پولیس کے تمام اہلکاروں اور آفیسرز کو دے دیا،تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں راولپنڈی پولیس کو بڑا کھانا دیا گیا،جس میں ضلع بھر کے تمام ایس ایس پیز ،ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سی پی او فیصل رانا انتہائی خوشگوار موڈ میں راولپنڈی پولیس میں گھل مل گئے ،پولیس کے جوانوں اور آفیسرز کو گلے ملے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا کہ محرم الحرام میں ملک دشمنوں کی طرف سے بالخصوص راولپنڈی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے بڑے تھرٹس تھے،لیکن راولپنڈی پولیس نے جس دلیرانہ انداز میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات کئے اور سیکورٹی ڈیوٹی دی اس کا ااعتراف راولپنڈی کا ہر قانون پسند اور امن دوست طبقہ دے رہا ہے،24/7پولیس اہلکار اور آفیسرز اپنی دیوٹی دیتے رہے ،پنڈی پولیس محرم الحرام میں بیدار رہی جاگتی رہی جس کی وجہ سے ملک دشمن قانون شکنوں کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کا موقع نہیں ملا،سی پی او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کی عوام سیکورٹی انتظامات کا کریڈٹ مجھے دیتے ہیں لیکن میں یہ کریڈٹ پنڈی پولیس کے ہر کانسٹیبل،ہیڈ کانسٹیبل،اے ایس آئی،ایس آئی،انسپکٹر،ایس ڈی پی او ،ایس پیز اور ایس ایس پیز کو دیتا ہوں ،لیڈیز پولیس کا سیکورٹی کے حوالے سے کردار انتہائی معتبر رہا،سی پی او نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں پنڈی پولیس کو فرینڈلی پولیس کے طور پرجانا جاتا ہے،ہم نے اس رویے میں تسلسل اور استحکام پیدا کرناہے،ہمیں عوام کو محسوس کروانا ہے کہ قانون پسند عوام اور پولیس ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے،سی پی او نے کہا کہ معاشرے کے حالات کے مطابق ہمیں اپنی پولیسنگ کرنا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پولیس کا سافٹ امیج عوام اور معاشرے کے سامنے آنا چاہیے،سی پی او نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ راولپنڈی کی دلیر پولیس کے کمانڈر ہیں ،پنڈی کی پولیس ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے،سی پی او نے کہا کہ پنڈی میںکرائم کی شرح کم جبکہ وارداتوں کے ٹریس کرنے اور ریکوری کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے یہ کام بھی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،سی پی او نے کہا کہ پنڈی پولیس ایک خاندان ہے لیکن مجھ سے خاندان کے سربراہ کا پیار وہی پولیس والا لے گا جو قانون کی حکمرانی کے تحت عوام کے جان ومال کا محافظ ہو گا،قانون شکنوں اور کریمنلز کے ساتھ روابط رکھنے والے پولیس والوں کو میں پنڈی پولیس کے خاندان سے عاق کر دوں گا ،اس موقع پرضلع کے تما ایس ایچ اوز کو شانداز محرم ڈیوٹی ادا کرنے پر سی سی ٹو سرٹیفکیٹ جبکہ گزٹیڈ آفیسر کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں