جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں نیب ٹیم کو سوالنامہ جمع کروادیا

منگل 22 اکتوبر 2019 14:00

جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں نیب ٹیم کو سوالنامہ جمع کروادیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں نیب ٹیم کو سوالنامہ جمع کروادیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے،اکرم خان درانی نے نیب کی ٹیم کو سوالنامہ جمع کروادیا ،اکرم درانی نے 15 سوالات کے جواب جمع کرائے،اکرم درانی نے اپنے اوراہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں۔واضح رہے کہ اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی اثاثے اور مبینہ کرپشن کا الزام ہے،اکرم خان درانی پر 2ہاو?سنگ منصوبوں میں بھی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں