انٹرنیشنل ڈارک ویب سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو دوبارہ اغواء

جمعہ 22 نومبر 2019 18:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) انٹرنیشنل ڈارک ویب سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو دوبارہ اغواء کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے پاکستان میں گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغواء اور زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو بازیابی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ اغواء کرلیا گیا ، بچے کے دوبارہ اغواء کا مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 11 سالہ بچے عدیل خان کو سہیل ایاز کے ساتھیوں یونس وغیرہ نے اغواء کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں