شیخ رشید احمد نے عید الفطر کی نماز لیاقت باغ میں ادا کی

اتوار 24 مئی 2020 19:50

راولپنڈی 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے عید الفطر کی نماز لیاقت باغ میں ادا کی ۔نماز عید کے لیے لیاقت باغ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔اس موقع پر انٹری گیٹ پر تھرمل سکینر سے تما م نمازیوں کا ٹمپریچر چیک کیا گیا جبکہ نمازیوں کے ہاتھوں کو بھی سینیٹائز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح مرکزی عید گاہ شریف نماز عید کے اجتماع کے موقع پر بھی کورونا سے بچائو کے حفاظتی ایس او پیز کا خاص اہتمام کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق متعدد مقامات پر مساجد میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا ۔راولپنڈی و چکلالہ کینٹ اور نواحی علاقوں کی مساجد کے نمازیوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مساجد کمیٹی اور انتظامیہ کی جانب سے صف بندی میں فاصلے کے سواء کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے گئے تھے جبکہ نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صفوں میں فاصلہ بھی برقرار نہ رکھا جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں