کورونا کے خلاف جنگ میں محدود وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے‘ جولائی سے شروع ہونے والے اس سفر میں اب تک این سی او سی کی طرف سے ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئی27000 بیڈز مختص کیے گئے ہیں‘ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:55

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ کی100 دن مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں محدود وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ 26 جولائی سے شروع ہونے والے اس سفر میں اب تک این سی او سی کی طرف سے ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئی27000 بیڈز مختص کیے گئے ہیں، ہیلتھ ورکرز کے لئے خصوصی ریلیف پیکج جبکہ کمزور طبقات کے لئی149 ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے، ملک بھر کی 132 لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد60 ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے، فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کورونا کے خلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "کورونا کے خلاف جنگ بزدار کے سنگ" کا ٹاپ ٹرینڈ بننا عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے، انہوں نے کہا کہ عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں