راولپنڈی،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ،01شخص زخمی ،سی پی او کا نوٹس،رپورٹ طلب کر لی

اتوار 24 جنوری 2021 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعہ میں01شخص زخمی ہوگیا جس پرسی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ زمین کے تنازعے پر فائرنگ کاسٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرضیاء الدین احمد سے رپورٹ طلب کر لی ،ایس پی صدرنے بتایاکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اجمل شاہ کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا،موقعہ سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیاجس کومزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں