راولپنڈی،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی، 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 24 جنوری 2021 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا،متاثرہ لڑکی کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد ،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو متاثرہ لڑکی کے چچا نے درخواست دی کہ اس بھائی اور اس کی فیملی کی عدم موجودگی میں وارث نے اس کی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم وارث کو گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ لڑکی کا میڈکل کروالیا گیا ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائے گئے،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور ائیر پورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس عورتوں اور بچوں پر تشدد،زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں