راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائی ،03ملزمان گرفتار،04کلوسے زائد چرس برآمد

اتوار 24 جنوری 2021 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئی03ملزمان گرفتارکر کے 04کلوسے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا،منشیات فروش جاوید حسین سے 01کلو550گرام چرس اورمنشیات فروش لطیف سے 01کلو460گرام چرس برآمدہوئی،جبکہ ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خالص خان عرف ساحل کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سی01کلو600گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،سی پی اومحمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز اورمتعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے ،گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں