راولپنڈی،تھانہ پیرودہائی،بنی،گوجر خان اور صدر بیرونی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،05ملزمان گرفتار،چرس بر آمد

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) تھانہ پیرودہائی،بنی،گوجر خان اور صدر بیرونی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی05ملزمان گرفتارکر کی07کلو سے زیادہ چرس برآمدکر لی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور منشیات پاکٹس کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیروہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش اسد اللہ اور گل واحد کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 03کلو300گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہد مسیح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01کلو560گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او گوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم محمود کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو600گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سبین اقبال کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01کلو60گرام چرس برآمدکی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور منشیات پاکٹس کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں