راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران میں ایک بار پھر ردو بدل

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران میں ایک بار پھرر دو بدل کر دیا گیا سی ٹی او،ایس پی راول اور ایس پی سکیورٹی کا تبادلہ کر دیا گیا پولیس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 1783/2021/PS/HQکے مطابق حال میں تعینات ہونے والے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان کا تبادلہ واپس بطور ایس پی سکیورٹی راولپنڈی،ایس پی راول ضیائ الدین احمد کا تبادلہ بطور چیف ٹریفک افسر راولپنڈی جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی بابر جاوید جوئیہ کو بطور اایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں