ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اشفاق احمد خان کی کھلی کچہری

شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گزشتہ روز ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے ریجنل پولیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے شہریوں نے درج مقدمات کی تبدیل تفتیش کے لیے درخواستیں پیش کیں، کھلی کچہری میں آصف نثار سکنہ جنڈ اٹک نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ بسال اٹک میں درج مقدمہ کی تفتیش کسی دیگر سینئر افسر کو سپرد کی جائے جس پر آر پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کو فوری مزید کاروائی برائے تبدیلی تفتیش کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

طارق سکنہ مورگاہ راولپنڈی نے تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر آر پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آر آئی بی کو مزید کاروائی کے احکامات جاری کیے۔محمد حسین سکنہ پنڈی گھیب اٹک نے تھانہ پنڈی گھیب میں درج مقدمہ میں تفتیش کو تبدیل کرتے ہوئے کسی سینئر افسر کو سپرد کیے جانے کی درخواست پیش کی جس کے بغور جائزے کے بعد آر پی او نے ایس ایس پی آر آئی بی کو آئندہ برائے مزید کاروائی کے احکامات جاری کیے۔دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں