کینٹ پولیس کی کارروائی، امام مسجدکو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ایس پی پوٹھوہار

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) کینٹ پولیس نے امام مسجدکو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے، مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، مجرمان نے تشدد کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امام مسجدکو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار اشتہاریوں میں دانش، انس اور عبید اللہ شامل ہیں،مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، مجرمان نے تشدد کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی، مجرمان اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لئیے روپوش تھے جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں