راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن ،17پتنگ فروش گرفتار ، 1300سے زائد پتنگیں ،146ڈوریں برآمد ،مقدمات درج

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران17پتنگ فروش گرفتار کرلئے 1300سے زائد پتنگیں اور146ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے پتنگ فروش محمد اشفاق سے 248پتنگیں اور 100ڈوریں،سول لائنز پولیس نی2پتنگ فروشوں شاہدزر اورشمائل سرور سی200پتنگیں، ائیرپورٹ پولیس نے 03پتنگ فروشوں آفاق، طارق اورسہیل سے 130پتنگیں اور 25ڈوریں،ٹیکسلا پولیس نے 03پتنگیں فروشوں امیر،حسن اورعمیر سے 250پتنگیں اور 08ڈوریں، ویسٹریج پولیس نے 04پتنگ فروش وسیم،عثمان،امین اورعدنان سے 150پتنگیں اور09ڈوریں،صادق آباد پولیس نے پتنگ فروش ثاقب سے 150پتنگیں،بنی پولیس نے پتنگ فروش خرم سے 107پتنگیں،جبکہ نیوٹاؤن پولیس نے 02پتنگ فروش شہباز اورشکیل سے 80پتنگیں اور04ڈوریں برآمد کیں، سی پی اوراولپنڈی عمرسعید ملک کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں