راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی ،شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈنڈوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈنڈوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نعمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار کر کے محمد نذیر کو قتل جبکہ حسن کو زخمی کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں