آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کامعروف کالم نگار ،مصنف اور دانشور منو بھائی کی وفات پر اظہار رنج و غم

جمعہ 19 جنوری 2018 15:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) آزاد جموں کشمیر کے وزیر اطلاعات،سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے معروف کالم نگار ،مصنف اور دانشور منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ منو بھائی صحافت کا ایک کا چمکتا ہوا ستارہ تھے جنہوں نے اپنے تحریروں کے ذریعے کئی ذہنوں کو منور کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منوبھائی کی ادبی اورصحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ ان کا کمال یہ تھا کہ وہ انتہائی مروت سے اپنی بات کہہ جاتے تھے جو دوسرے کو ناگوار بھی نہیں گزرتی تھی۔انہوں نے کہا کے منو بھائی نے جمہوریت ،آزادی صحافت ،اظہار رائے کی آزادی، شخصی آزادیوں اور پسے ہوے طبقات کے لیے آواز بلند کی۔ وزیر اطلاعات نے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیااور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے .

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں