نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیاں بہت ضروری ہیں‘حاجی ظفر اقبال

پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیاں بہت ضروری ہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں چکری روڈ ڈھلیال میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ مجودہ دور میں انٹر نیٹ موبائیل اور کمپیوٹر نے انسانوں کو بہت مصروف کر دیا ہے اور وہ جسمانی کھیلوں سے دور ہو رہے جو کہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل بھی از حد ضروری ہے ۔ تقریب میں چوہدری ظفر،چوہدری شبیر،خالد رفیق،فخر راجہ،چوہدری اسد اور معززین نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر حاجی ظفر اقبال نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں