راولپنڈی ، بین الاضلعی تبادلوں کے خلاف رٹ پٹیشن کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شکیل الرحمان نے بین الاضلعی تبادلوں کے خلاف رٹ پٹیشن کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی ہے سماعت ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر ملتوی کی گئی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پی ٹی یو کے وکیل محمدالرحمان نے بحث مکمل کر لی جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انھیں بحث کی تیاری کے لئے کچھ وقت دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے صدر قاضی عمران نے عدالت عالیہ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر3281-18میں موقف اختیار کیا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی میں انٹرا ڈسٹرکٹ تبادلوں پر پابندی عائد اور 2013کی پالیسی کے مطابق دونوں شہروں میں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے زائدہونے کے باوجودپابندی کے برعکس گزشتہ سال بھی اساتذہ کے بین الاضلاعی تبادلے کئے گئے تھے جسے پی ٹی یو نے ضلعی عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کا مقدمہ تاحال ضلعی عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ رواں سال پھر سے بین الاضلعی تبادلوں کے احکامات کاری کر دیئے گئے ہیں موجودہ تبادلوں سے نہ صرف عدالت عظمیٰ کے احکامات اور محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے بلکہ کئی سال سے ضلع میں تعینات اساتذہ کے مسائل کو نظر انداز کر کے ان کے تبادلوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ضلع راولپنڈی میں تعینات اساتذہ گزشتہ کئی سال سے میلوں فاصلہ طے کر کے اپناتدریسی فریضہ پورا کرنے پر مجبور ہیں خصوصا خواتین کو 2،2اور کئی جگہ3گاڑیاں تبدیل کر کے متعلقہ سکول پہنچنا پڑتا ہے لہٰذا بین الاضلاعی تبادلوں کی بجائے ضلع میں مشکلات کے شکار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات دیئے جائیں کیونکہ یہ ان اساتذہ کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں