راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے عوامی سہولت مرکزنے ایک ماہ میں 324 شکایات کا ازالہ کیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے عوامی سہولت مرکز نے ایک ماہ میں 324عوامی شکایات حل کردیں ۔ترجمان کے مطابق عوامی سہولت مرکز کو گزشتہ ہفتے میں مجموعی طور پر428 شکایات وصول ہوئیں جن میں سی324 شکایات کوحل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ عوامی سہولت مرکز کو گزشتہ ماہ میں مجموعی طور پر428 شکایات وصول ہوئی جن میں بجلی سے متعلقہ140 میں سی92 شکایات حل ہوئیں جبکہ واٹر سپلائی کی142میں سی120 شکایات حل ہوئیں اور شعبہ سینی ٹیشن سے متعلقہ 146 شکایا ت موصول ہو ئیں جن میں سی112 کو فوری حل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ شعبوں کی بقایا شکایا ت حل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں