راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2لیڈیز سمیت4منشیات فروش گرفتار ، مقدمات درج

منگل 27 اکتوبر 2020 16:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئی2لیڈیز سمیت4منشیات فروش گرفتار کر کی4کلو سے زیادہ چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 02لیڈیز سمیت 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ،منشیات فروش ممتاز بی بی کے قبضہ سے 01 کلو350گرام چرس،منشیات فروش وفا کے قبضہ سی01کلو220گرام چرس برآمد ہوئی اور منشیات فروش تنویر احمد کے قبضہ سی01کلو135 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم ستی کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی01 کلو150 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے ،منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں