شہریوں کی آگاہی کے لیئے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں " سموگ " کائونٹر قائم

جمعرات 9 نومبر 2017 21:32

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) میڈیکل سپرنٹنیڈنٹ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر ارشد علی صابر نے کہا ہے کہ شہریوں کی آگاہی کے لیئے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں " سموگ " کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اوپی ڈی اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سموگ سے متعلق معلوماتی لٹریچر اور حفاظتی ماسک مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ شہری گھر سے باہر نکلتے وقت منہ پر حفاظتی ماسک پہن کر نکلیں اور کوڑا کرکٹ کو ہر گز نہ جلائیں۔انہوں نے ہسپتال میں سموگ سے آگاہی اور حفاظتی اقدامات بارے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہریوں کو سموگ کے اثرات بارے میں آگاہی فراہم کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر شہزاد منظور , ڈاکٹرز , پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتال کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ تقریب کے آخر میں ہسپتال میں " سموگ آگاہی واک" کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں