ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کی سر براہی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

پیر 13 نومبر 2017 20:51

راولپنڈی۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کی سر براہی میں راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سی پی اوراولپنڈی اسرار احمد خان،ایس ایس پی انوسٹیگیشن امیر عبداللہ خان نیازی ، ایس پی راول بہرام خان ،ڈی ایس پی نیوٹائون رضاء اللہ خان،ایس ایچ او صادق آباد و دیگر تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران آر پی اوراولپنڈی نے سی پی او کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں سپیشل سیکورٹی پلان جاری کیا جائے جس میں پٹرولنگ موٹر سائیکل ،پٹرولنگ ڈولفن فورس کا گشت ، پکٹنگ اور نفری کو بھی مزید بڑھایا جائے۔ دوران میٹنگ تھانہ صادق آبادمیں درج ہونے والے تینوں مقدمات کے بارے میں اب تک ہونے والی رپورٹ پر نظر ثانی کی گئی اور ہدایات دیں کہ ان مقدمات میں ملوث گینگ کو تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا جائے اور دن رات محنت کرکے ان مقدمات کو یکسو کیا جائے ۔ اس سلسلے میں کائونٹر ٹیروریزم ڈیپارٹمنٹ کی بھی مدد کو شامل کرنے کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں