طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش ، شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

منگل 14 نومبر 2017 17:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے ،گذشتہ روز دوپہر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش ہوئی جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش پر شہریوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے ۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہاہے کہ بارش کی بدولت خشک سردی کا خاتمہ ہو گا جبکہ ملک کے طول و عرض میں موجود اسموگ کا بھی خاتمہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ماہر معالج ڈاکٹر شیخ محمد نسیم نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بارش سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جانے سے خشک سردی کا خاتمہ ہو گا جبکہ خشک سردی کی وجہ سے پیدا شدہ مختلف امراض کا خاتمہ بھی ہو سکے گا ۔

ڈاکٹر نسیم شیخ نے کہاکہ بارش سے جہاں مختلف بیماریوں کا خاتمہ ہو گا وہیں بچوں اور بڑوں کو یکدم سردی میں اضافے کی وجہ سے ناک، کان، گلے کے امراض لاحق ہونے کا بھی اندیشہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ بچوں کو باہر نکلتے وقت اپنے کان ڈھانپ کر رکھنے چاہیئں جبکہ بڑوں کو بھی ٹھنڈ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ گرم مشروبات سوپ وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں