پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹلایٹ ٹائون راولپنڈی کے ہاسٹل میں چھاپہ

مضر صحت اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹلایٹ ٹائون راولپنڈی کے ہاسٹل میں چھاپہ مار کر مضر صحت اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاپنجاب فوڈ اتھارٹی کو کالج کے ہاسٹل میں مضر صحت اشیا خوردونوش شکایات موصول ہو رہی تھیں جس سے طالبات شدید بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے اتھارٹی نے بدھ کے روز اچانک چھاپہ مارا اور طالبات کو مضر صحت اشیاے خوردونوش کھلانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا کاروائی کے دوران ہاسٹل کے میس میں ناقص اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں پائی گئیں ہاسٹل کا کچن انتہائی گندا اور بدبو دار تھاہاسٹل میں مقیم طالبات نے فوڈ اتھارٹی کو بتایا کہ پرنسپل کی لاپرواہی کی وجہ سے ہاسٹل میں ناقص کھانوں سے آئے روز طالبات میں شدید بیماریوں کی شکایات آ رہی ہیں طالبات کے مطابق کالج کی انتظامیہ سال کے آغاز میں ہی تمام واجبات وصول کر لیتی ہیںکہ سستی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش خریدی جاتی ہیں جس سے طالبات شدید بیماریوں کا شکارہو رہی ہیں طالبات اور ان کے والدین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدام کو سراہتے ہوئے ڈی سی راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ کالج ہاسٹل کو وقتا فوقتا چیک کیا جائے اور کرپٹ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں