منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں12ملزمان گرفتار، منشیات اورکھلی شراب برآمد

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اورکھلی شراب برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے رشید سے 2500 گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے شوکت سے 1075گرام چرس،وسیم سے 1120گرام چرس ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مہران سے 200گرام چرس،اشرف اور عمیر سے 775 گرام چرس،عظمت سے 520گرام چرس، ہدایت سے 540گرام چرس ،تھانہ آراے بازار پویس نے ارشد سے 08لیٹر کھلی شراب ،تھانہ کینٹ پولیس نے ظفر سے 05 لیٹر کھلی شراب ،تھانہ سول لائن پولیس ناصر سے 05 لیٹر کھلی شراب جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے احسن سے 05 لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں