پولیس کی اشتہاریوں اور مفروروں کے خلاف کارروائی، 09مجرمان گرفتار

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05 مجرمان اشتہاری اور 04 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مجرم اشتہاری وسیم ،تھانہ بنی پولیس نے مجرم اشتہاری شہزاد ،مجرم اشتہاری افتخار ،تھانہ نیو ٹائون پولیس نے مجرم اشتہاری اسد،تھانہ صادق آ باد پولیس نے مجرم اشتہاری معزاللہ ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عدالتی مفرور مظہر الحق ،عدالتی مفرور سکندر جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے عدالتی مفرور کامران ،عدالتی مفرور اسامہ کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں