راولپنڈی،ڈکیتی کے 2الگ الگ واقعات ، مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 1شخص جاں بحق،تعلیمی بورڈ کے افسر سمیت2افراد زخمی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) راولپنڈی میںڈکیتی کے 2الگ الگ واقعات میںدوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 1شخص جاں بحق اوراور راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے افسر سمیت2افراد زخمی ہو گئے تھانہ نیوٹائون کے علاقے چشتی آباد میں2مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تعلیمی بورڈ کے افسر ملک سفیر سے نقدی اور موبائل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی 2گولیاں لگنے سے ملک سفیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ادھر تھانہ ٹیکسلا کے علاقے جمیل آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر توقیر اور شاہ زیب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگتوقیر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کزن شاہ زیب شدید زخمی ہو گیا ٹیکسلا پولیس نے لاش اور زخمی کوہسپتال منتقل کر دیادریں اثنا ڈھوک منشی کا رہائشی 14سالہ طالبعلم برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا 14 سالہ اویس دوستوں کے ہمراہ سکول سے قریبی نالے میں نہانے گیا جو پانی کی موجوں کی نذر ہو گیا متوفی کی لاش بے نظیربھٹوہسپتال منتقل کردی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں