شعبہ اردو کے زیر اہتمام بین الکلیاتی سالانہ اردو مباحثہ کا انعقاد

منگل 23 اکتوبر 2018 22:41

راولپنڈی 23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) فوجی فاؤنڈیشن کالج برائے طلبہ نیو لالہ زار راولپنڈی میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام بین الکلیاتی سالانہ اردو مباحثہ منعقد کیا گیا۔اس مباحثے کی صدارت کالج ہذا کے پرنسپل بریگیڈیئر(ر) سید ارشاد حسین شاہ (ستارہء امتیاز ملٹری)نے کی جبکہ منصفین کے فرائض پروفیسر ابوذر اور پروفیسر خورشید احمد نے انجام دیے۔

مباحثے کا عنوان اقبال کے ایک مشہور مصرع سے مستعار لیا گیا تھا۔''احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات''دونوں طرف کے مقررین نے بہت خوب صورت اور ٹھوس دلائل دیے۔مباحثے میں وجاہت اشرف نے پہلی،محمد سعد نے دوسری،محمد حذیفہ نے تیسری اور وہاج انور نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

آخر میں پرنسپل کالج بریگیڈیئر(ر) سید ارشاد حسین شاہ نے پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ نے جس انداز میں موضوع کے حق اور اس کے مخالفت میں اپنے خیالات کااظہار کیا وہ قابل ستائش ہے مباحثہ میں الفاظ ، تلفظ اور لہجہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے احساس محبت اور جذبہ محبت میں ہی انسانیت پنہاں ہے انسانیت کا راستہ اپنانے سے کوئی سائنسی ایجاد ہمارے جذبے کو ختم نہیں کر سکتی بہترین مقابلہ منعقد کروانے پر کالج کے شعبہ اردو کے اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں