راولپنڈی،پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،10 ملزمان گرفتار

منگل 11 دسمبر 2018 22:36

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مری پولیس نے صہیب سے 210گرام چرس، تھانہجاتلی پولیس نے نوید سے 1450گرام چرس،احسان سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ آراے بازار پولیس نے ارشد سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے ندیم سی09لیٹر کھلی شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے ارسلان سے 05لیٹر کھلی شراب،، تھانہ جاتلی پولیس نے عمران سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے تاثیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند،بدرسے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند، تھانہ صدرواہ پولیس نے نجیب اللہ سی01عدد پستول30معہ04روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں