راولپنڈی، راجہ اعجاز کا رنگ روڈ متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایکشن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

رنگ روڈ کے متاثرین کو20 لاکھ روپے فی کنال معاوضہ ،رائلٹی اور کمرشل پلاٹ دیا جائے بصورت دیگر زمین مالکان احتجاج کریں گے، قائدتحریک صوبہ پوٹھوہار

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) تحریک صوبہ پوٹھوہار کے قائد راجہ اعجاز نے رنگ روڈ متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایکشن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رنگ روڈ کے متاثرین کو20 لاکھ روپے فی کنال معاوضہ ،رائلٹی اور کمرشل پلاٹ دیا جائے بصورت دیگر زمین مالکان احتجاج کریں گے رنگ منصوبے کیلئے مقامی افراد کو روزگار دیا فراہم کریں جن مالکان کی زمینیں رنگ روڈ کی زد میں آتی ہیں ان کے بچوں کو سرکاری اداروں میں مستقل ملازمتیں دی جائیںیہ مطالبات انہوں نے ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کئے قاضی اسد ایڈووکیٹ ، تحریک صوبہ پوٹھوہار یونین کونسل جھٹہ ہتھیال کے صدر راشد محمود،ماسٹر محبت علی،قاضی ذوالفقار،فیصل کیانی ،تحریک صوبہ پوٹھوہار کے جنرل سیکرٹری سید فیاض گیلانی، رانگ روڈ متاثرین ایکشن کمیٹی کے چیئرمین راجہ مسکین،تحریک صوبہ پوٹھوہار کے جوائنٹ سیکرٹری حماد ارقم چودھری نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کوزمین کے عوض سہولیات فراہم کرے اور مطالبات کو منظور کرے رنگ روڈ کی زد میں آنیوالے دیہات سے چودھری امین،نذیر احمد آف کھینگر کلاں،راجہ گلریز اختر آف ہرکہ،اظہر محمود بٹ آف موہڑہ پھیھرہ،محمد اخلاق،آصف مندھال ،بابر آف تکڑے مندھال،محمد بشارت آف بھٹیاں نور دین،عدنان خلیل یوسی بسالی ،محمد رزاق آف لنگر،حاجی طاہر آف پیپال،حاجی محمد حفیظ ،سیلم اختر عابد ظہیر،حاجی پرویز اختر آف ڈھپئی،چودھری محمد بنارس آف ڈھوک گجراں ،محمد حفیظ ہاشمی آف بگاشیخاں نے شرکت کی قبل ازیںاجلاس میں ایکشن کمیٹی کے عہدیدار منتخب کئے گئے اور کمیٹی کاآئندہ اجلاس 22دسمبرکو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں