راولپنڈی،گورنمنٹ کامرس کالجز پنجاب کی34 خواتین اساتذہ کو 25برس سے اگلے سکیل میں ترقی نہ مل سکی

محکمہ تعلیم پنجاب کی طفل تسلیاں بھی رائیگاں

بدھ 16 جنوری 2019 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) گورنمنٹ کامرس کالجز پنجاب کی34 خواتین اساتذہ کو 25برس سے اگلے سکیل میں ترقی نہ مل سکی محکمہ تعلیم پنجاب کی طفل تسلیاں بھی رائیگاں گئیںگزشتہ 25برس سے ترقی کی منتظرگورنمنٹ کامرس کالجز پنجاب کی اساتذہ خواتین 1993میں بھرتی ہوئی تھیں لیکن 25 برس گزر جانے کے باوجود سکیل17 سے سکیل 18میں ترقی نہیں ہو سکی خواتین اساتذہ نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ اس پیغمبری شعبہ کو دیا تاھم ھائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے امتیازی سلوک کے باعث ترقی سے محروم ان خواتین اساتذہ میں سخت بے چینی پھیل رہی ہے سال 2018 میں سکیل 17 سے سکیل 18 میں ترقی پانے والے آخری بیچ میں بھی ان کا نام شامل نہ ہو سکا ان اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم نے فرداً فرداًمتعدد بار سیکرٹری محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) پنجاب کوتحریری اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں کئی بار ان سے ملاقات بھی کی اور محکمانہ حوالے سے بھی لکھا مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ترقی کی منتظر خواتین اساتذہ نے چیف جسٹس آ ف پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ، گورنرپنجاب اور سیکرٹری تعلیم پنجاب سے اپیل کی ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیاجائے اور ھائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ان خواتین اساتذہ کی فی الفور پروموشن کے احکامات دیئے جائیں ۔ واضح رہے کہ سال 2017 میں بھی ان خواتین کی پروموشن کی غرض سے متعلقہ دستاویزات طلب کی گئیں تاھم تمام تر شرائط و قواعد و ضوابط مکمل کرنے کے باوجود ھائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ترقی سے محروم خواتین اساتذہ کو ان کا حق نہ دے سکا ۔

اس وقت پنجاب کے سرکاری کامرس کالجز میں 34 خواتین فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ان خواتین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ کو ترقی سے محروم رکھنا خواتین کے بنیادی حقوق کی بھی صریح خلا ف ورزی ہے جس پر ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں