منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،دو خواتین سمیت نو ملزمان گرفتار،پانچ کلوہیروئن اور چار کلو چرس بر آمد

جمعہ 18 جنوری 2019 18:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت نو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ کلوہیروئن اور چار کلو چرس بر آمد کر لی ہیں،تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز اے ایس پی نیو ٹاون ضیاء الدین کی زیر نگرانی میں صادق آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران تین ملزمان محمد لیاقت،انیس اور عدنان کے قبضہ سے پانچ کلوہیروئن ،تین پستول اور پندرہ روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کیاگیا۔

دریں اثناء تھانہ مندرہ پولیس کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او جواد عباسی کی سربراہی میں چھ منشیات فروش جن میں دو خواتین عزرہ،شکیلہ بی بی سمیت اویس ۔فہیم،شکیل،اور ظہیرکے قبضہ سے چار کلو چرس،تین کلو افیون،20لٹر کھلی شراب اور ایک پستول بر آمد کرے مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں