ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر کی ساہیوال واقعہ کی شدید مذمت

گھنائونے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ، سید سہیل تنویر شاہ کا بیان

پیر 21 جنوری 2019 13:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید سہیل تنویر شاہ نے ساہیوال واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھنائونے واقعہ میںملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔ایک بیان میں صدر بارنے کہا کہ واقعہ کے بعد شہریوں.میں بے چینی عدم تحفظ اور خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے کہاکہ انتظامیہ اور عدلیہ کی ذمہ داری کہ تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

سہیل تنویر شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونگے کیونکہ یہ ایک آزاد ملک ہے ۔سہیل تنویر شاہ نے کہاکہ نادیدہ قوتیں انتہائی کمزور افراد ہر مشتمل ہیں جوملک اور دیگر معاملات کو ڈی ٹریک کر کے ہمارے اداروں کو کمزور کر نے کی سازش میںمبتلاہیں ۔ صدر بار نے کہ اکہ انھیںآہنی ہاتھوں سے روکاجائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں