کلین اینڈ گر ین پنجاب کے تحت ضلع بھر میں انسداد تجاوزات مہم زور شور سے جا ری ہے، ڈپٹی کمشنر ڈا کٹر عمر جہا نگیر

بدھ 23 جنوری 2019 22:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیرکی ہدا یت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آ پر یشن جا ری ہے جس میں تجا وزات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کا ر وائیاں کی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز میو نسپل کا ر پو ر یشن کلر سیداںکی جا نب سے مین بازار میں 6 عا ر ضی تجاوازت کو ہٹا کر سا ئٹ کلئیر کی گئیں۔

میونسپل کارپوریشن کہو ٹہ کی جانب سے کارروا ئی کر تے ہو ئے کلرچوک اور مین بازار کہوٹہ سے 05عا ر ضی تجاوزات کو ہٹا کرپا نچ وا ر ننگز ایشو کر تے ہوئے سا ئٹ کو کلئیر کیا گیا۔میونسپل کارپوریشن گو جر خان کی جا نب سے لنڈابازار سے 15عا ر ضی تجاوزات جبکہ میو نسپل کا ر پو ریشن راولپنڈی کی جا نب سے اقبال روڈ کمیٹی چوک سے 10 عا ر ضی تجاوزات ہٹا کر وا رننگ ایشو کرتے ہو ئے را ستہ کلئیر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گفتگو کر تے ہو ئے ڈا کٹر عمر جہا نگیر ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی نے کہا کہ کلین اینڈ گر ین پنجاب کے تحت ضلع بھر میں انسداد تجاوزات مہم زور شور سے جا ری ہے اور اس مہم کے دروان اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تجا وزات کی مد میں کلئیر ہو نے والے علاقے میں دوبارہ سے تجا وزات ہو نے کی اجازت نہ دی جائے ۔اس آپریشن کا مقصد بر سوں سے سٹیٹ لینڈ پر قا بض ما فیہ سے ز مین واگزار کر کے ا سے عوامی فلا ح و بہبود کے لئے استعمال کر نا ہے ۔ انہوں نے اس تا ثر کی نفی کی کہ یہ مہم کسی خا ص طبقے کو ٹارگٹ کر رہی ہے بلکہ ان کے مطابق اس مہم کو صد فیصد میرٹ پر سر انجام دیا جا رہا ہے اور اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں