سی پی او راولپنڈی عباس احسن کے مختلف پولیس آفس کے اچانک دورے

بدھ 20 مارچ 2019 00:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی عباس احسن نے ایس ڈی پی او دفتر کینٹ ، تھانہ کینٹ اور ٹریفک سیکٹر کینٹ کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران تھانے و دفاتر میں موجود عوام سے بھی فردا فردا -ملاقات کی اس موقع پر ایس ایچ او کینٹ اور ٹریفک وارڈن نے سی پی او راولپنڈی کو مختلف امور پر بریفنگ دی سی پی او راولپنڈی نے متعلقین کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل داد رسی کے لئے آئے اس کی داد رسی کو فوری اور ہر صورت یقینی بنایا جائے سی پی او راولپنڈی نے موقع پر موجود سائلین سے فردا فردا ملاقات کی اور پولیس کی خدمات کی فراہمی سے متعلق فیڈ بیک بھی حاصل کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں