راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی تقریبات اختتام پذیر،فنکاروں کی شاندارپرفارمنس

23 مارچ 1940 کوپاکستان کی بنیادرکھی گئی،ڈائریکٹرآرٹس کونسل کا اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 25 مارچ 2019 18:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ اختتام پذیرہوگیا۔اختتامی تقریب میں میوزک شوکا اہتمام کیا گیا جس میں اوپن مائیک کے علاوہ معروف فوک سنگربشیرلوہارنے بھی اپنی آوازکا جاودجگایا۔ملتان سے محمدشریف کی قیادت میں ملتان لوک رقص پارٹی نے بھی اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پرنوجوان گلوکاروں کواپنی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کا بھرپورموقع دیا گیا۔18 مارچ سے مختلف پروگرام منعقدکیے گئے جس میں میوزیکل شوز،نمائش، سٹیج ڈرامہ اوردیگرشام تھے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ اس بارحکومتی اورنجی سطح پریوم پاکستان کوجوش وخروش سے منایا گیا جس میں لوگوں نے بھرپورشرکت کی۔انھوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کوپاکستان کی بنیادرکھی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں