پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا، نوشین سرور

پاکستان کی بہادر افواج کی ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے جو بے مثال قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

پیر 25 مارچ 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ایف اینڈ پی) راولپنڈی نوشین سرورنے کہا ہے کہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور پاکستان کی بہادر افواج نے جس طرح ملکی سالمیت کے دفاع کے لئے جو بے مثال قربانیاں دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتایہ بات انہوں نے محکمہ سماجی بہبود وبیت المال پنجاب راولپنڈی کے ادارے وویمن ڈیویلپمنٹ سنٹر راولپنڈی میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر)اشعراقبال، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اسلم میتلا،ڈائریکٹر ریسکیو 1122ڈاکٹر عبدلرحمن ، اسسٹنٹ ڈایکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ شاہد سمیت اساتذہ،والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر پاک مکتب سکول کے بچے اور بچیوں نے خصوصی نغمے اور ٹیبلوپیش کئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) نوشین سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اسی جذبے کے تحت ملک پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لئے ہمیں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا انہو ںنے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشری ترقی میں امن و امان کی بہتری شرط اول ہے انہو ںنے کہا کہ ہفتہ صفائی و شجر کاری مہم کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی اور انسانی زندگیوں میں درختوں کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے انہو ںنے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے گھروں کے ساتھ اپنے محلے اور شہر کی صفائی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے گلی اور محلے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اجتماعی کوششوں میں شامل ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اسلم میتلا نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومتی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ہفتہ صفائی و شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی نوشین سرور نے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے احاطے میں پودا لگاکر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتا ح کرنے کے علاوہ آگاہی میں بھی حصہ لیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں