ضلع راولپنڈی میں ڈرگ رولز کی خلاف ورزی پر 18میڈیکل سٹورز سر بمہر

پیر 22 اپریل 2019 22:57

راولپنڈی 22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلع راولپنڈی میں ڈرگ رولز کی خلاف ورزی پر 18میڈیکل سٹورز سر بمہر کر دیئے ۔ذمہ دار ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا کے احکامات پر پیر کے روز ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بغیر وارنٹی ادویات،ٹرنکلائزر ریکارڈ اور فارماسسٹ کی عدم موجودگی پر18میڈیکل اسٹور اور فارمیسیز کو سربمہر کر دیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو مزید بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سیل ڈرگ ٹاسک فورس کی خصوصی ٹیموں نے یہ کاروائی گوجرخان ِٹیکسلا.مری اور راولپنڈی شہر و کینٹ میں کی گئی جس کے دوران ڈرگ کنٹرولر جواد حسین اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نوید انور کی سربراہی میں چھاپے مارے گئے ۔اس موقع پر مقدمات بھی درج کیے گئے اور ادویات کے سیمپل ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ راولپنڈی کو ارسال کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں