پولیس نے تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں سرچ آپریشن کے دور ان 200مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

․سرچ آپریشن میں 457 گھروں کی تلاشی اور 1800 افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی، اسلحہ برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2019 14:48

پولیس نے تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں سرچ آپریشن کے دور ان 200مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پولیس نے تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں سرچ آپریشن کے دور ان 200مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس نے آپریشن کے دوران 220 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا اس دور ان زیر حراست دوملزمان سے ایس ایم جی،،نائن ایم ایم پسٹل برآمد کرلئے گئے ۔زیر حراست ملزمان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت 24مقدمات درج کرلئے گئے،زیر حراست 150۔ افراد کو آوارہ گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا،آپریشن کے دوران منشیات برآمدگی پر بھی دومقدمات درج کئے گئے،سرچ آپریشن میں 457 گھروں کی تلاشی اور 1800 افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں