راولپنڈی،عدالتی حکم پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 9ٹرک سامان ضبط

منگل 23 اپریل 2019 23:18

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) عدالت عالیہ کے حکم اور کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 09ٹرک سامان اٹھا کر اپنے قبضہ میں لے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم سی آر ترجمان کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی سربراہی میں شعبہ لینڈ،شعبہ انسداد تجاوزات،ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں جن میں مری روڈ،صادق آباد،کمرشل مارکیٹ،اقبال روڈ،راجہ بازار،گنجمنڈی،بند کھنہ روڈ،کری روڈ،بنگش کالونی اور خیابان سرسید میں تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے نوترک سامان اٹھا کر اپنے قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن متعدد شیڈز اور تھڑے بھی مسمار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں